23مارچ اور 14اگست کے خاص دنوں میں میں لندن اور کینیڈا میں مختلف شوز آرگنائز کررہا ہوں ‘ پروموٹر ارشد چوہدری

جمعہ 16 جنوری 2015 22:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) برطانیہ سے آئے ہوئے پروموٹر ارشد محمودنے فنکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے فنکاروں کے ہمراہ یورپ ،امریکہ ،کینیڈا اور انگلینڈ میں شوز کرتے ہوئے مجھے 30برس ہوچکے ہیں اس بار پاکستان آنے کا مقصد بھی مختلف شوز کی تکمیل کرنا تھا ۔23مارچ اور 14اگست کے خاص دنوں میں میں اس بار لندن اور کینیڈا میں مختلف شوز آرگنائز کررہا ہوں۔

جس کے لیے میں یہاں سے فنکاروں کا انتخاب کررہا ہوں۔اُن کا کہناتھا کہ ماضی میں پاکستانی فنکاروں کو بہت پروموٹ کیا اب کچھ سالوں سے ہمیں بہت سارے مسائل پیش آرہے ہیں جس کے لیے ہم پاکستانی حکومت سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان سے معروف پروموٹر تجمل ظہور بالم،ندیم فضل،حامد علی خان ،ولی حامد علی خان،جوجی،شجاعت علی بوبی،ھنی شہزادی،نوراں لعل اور دیگر موجود تھے۔

تجمل ظہور بالم کاکہناتھا کہ ہم لاکھوں کروڑوں روپے کے شوز بنا کر دیگر ممالک جاتے ہیں ہمارے کچھ خاص میوزیشنز یا فنکاروں کا ویزہ عین وقت پر نہ لگے تو ہمار ادورہ برباد ہوجاتا ہے ہم حکومتی سطح پر اپنا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ حکومت اصل فنکاروں کے لیے مشکلات پیدا نہ ہونے دے۔اُستاد حامد علی خان اور دیگر کاکہناتھا کہ ہم نے نے ارشد چودھری کے ساتھ کئی بار بیرون ملک شوز کیے ہیں یہ بہت اچھے اور ملنسار ثابت ہوئے اس بار بھی ہم مختلف ایونٹس کے لیے لندن،کینیڈا اور دیگر ممالک کا دورہ کریں گے۔ اور ہم ہر طرح اپنے پروموٹر سے تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :