مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کامیڈین کاشف پرنس کا علاج حکومتی سطح پر کرانے کی ہدایات جاری کر دیں

جمعہ 16 جنوری 2015 22:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کامیڈین کاشف پرنس کا علاج حکومتی سطح پر کرانے کی ہدایات جاری کر دیں جبکہ علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ۔کاشف پرنس چند روز قبل شاد باغ میں شادی کی تقریب میں شادی ہال کی دیوارگرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور ان دنوں میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے بھی گزشتہ روز میوہسپتال میں کاشف پرنس کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔کلچرل جرنلسٹس فانڈیشن آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے کاشف پرنس کا علاج کرانے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کاشف پرنس نے ہمیشہ لوگوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں دی ہیں ۔پنجاب حکومت نے بھی ہمیشہ فنکاروں کا خیال رکھا ہے ۔ اس موقع پر مشیر صحت کا یہ احسن اقدام ہے۔