وزارت داخلہ کا انسداددہشتگردی کیلئے امریکی امداد کی تحقیقات کا فیصلہ،

امریکہ چھ سال کے انسداد دہشت گردی فنڈز کی تفصیلات دے ، وزار ت داخلہ

جمعہ 16 جنوری 2015 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) وزارت داخلہ نے انسداددہشت گردی کے لیے امریکی امداد کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا گزشتہ چھ سال کے انسداد دہشت گردی فنڈز کی تفصیلات دے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت داخلہ امریکی امداد کا غیر رسمی آڈٹ کرے گی امریکہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کیلئے 230 ملین ڈالر رقم دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حکام وزارت داخلہ کے مطابق ہم نے اتنی امریکی امداد استعمال نہیں کی جتنی کا دعویٰ کیا جارہا ہے پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی فنڈز کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا ہے ۔ اسلام آباد تحقیقات کا فیصلہ وزیرداخلہ چوہدری نثار اور امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کے درمیان ہوا۔

متعلقہ عنوان :