پی پی 160 میں دھاندلی ثابت، 25 ہزار بوگس ووٹوں کا انکشاف

جمعہ 16 جنوری 2015 22:25

پی پی 160 میں دھاندلی ثابت، 25 ہزار بوگس ووٹوں کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 میں دھاندلی کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں اور تحقیقات کرنے والے کمیشن نے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے 25ہزار ووٹوں کو بوگس قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر کامیاب قرار پائے تھے تاہم تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ان کے مخالف امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے ان پر دھاندلی کے الزمات لگا کر انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔

انتخابی ٹربیونل کے حکم پر قائم تحقیقاتی کمیشن نے دھاندلی سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جو پیر کے روز ٹربیونل کے روبرو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 71پولنگ سٹیشنوں میں فارم نمبر 15 سرے سے موجود ہی ہیں اور چار پولنگ سٹیشنوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ اس کے علاوہ کئی پولنگ سٹیشنوں میں ووٹرز کے انگوٹھے کے نشانات بھی موجود نہیں۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ٹربیونل حتمی فیصلہ سنائے گا۔