خیبرپختونخوا حکومت کا ناخواندہ خواتین کو بہتر روزگار مہیا کرنے کیلئے ہر یونین کونسل میں سرکاری دستکاری سنٹرز کھولنے کااعلان

جمعہ 16 جنوری 2015 22:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر معدنیات ضیاع اللہ آفریدی نے ناخواندہ خواتین کو بہتر روزگار مہیا کرنے کیلئے ہر یونین کونسل میں سرکاری دستکاری سنٹرز کھولنے کے منصوبے کے جلد آغاز کا اعلان کیا ہے ، اور کہا ہے کہ سکیم کے تحت خواتین کو سلائی مشینیں بھی فراہم کی جائینگی ۔

(جاری ہے)

پشا ور کے نشتر ہا ل میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام بے سہارہ ، ناخواندہ خواتین میں ایک لاکھ روپے مالیت سے زائدکی ساٹھ سلا ئی مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر معدنیات ضیاع اللہ آفریدی تھے۔صوبائی وزیر نے ناخواندہ خواتین کو ہنر مند بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ہر یونین کونسل میں سرکاری دستکاری سنٹر کھولنے کے منصوبے پر جلد کام شروع کریگی تاکہ نادار اور بے سہاراگھرانوں کی خواتین کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔ بے سہارا خواتین نے ا س اقدا م کوخو ش آ ئند قرا ر دیا۔

متعلقہ عنوان :