Live Updates

حکومتی ڈرافٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے تبدیلیوں کے باعث جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ پیدا ہوئی، اسحاق ڈار،

نیا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ،رواں ہفتے عمران خان کو پیش کردیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 جنوری 2015 22:22

حکومتی ڈرافٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے تبدیلیوں کے باعث جوڈیشل کمیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے حکومتی ڈرافٹ میں تحریک نصاف نے تبدیلیاں کردیں جس کے باعث کمیشن کے قیام میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ان کی جماعت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے ڈرافٹ میں بے انتہا تبدیلیاں کردیں جس کے باعث کمیشن کے قیام میں رکاوٹ پیدا ہوئی تاہم اب نیا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جو رواں ہفتے عمران خان کو پیش کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت اور ہمارے درمیان جوڈیشل کمیشن آرڈیننس کے ذریعے بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا اور اس حوالے سے حکومت سے 3 سوالات کے جواب پوچھے تھے جس کے جوابات ہم عدالت سے چاہتے ہیں اور اگر عدالت کہہ دے کہ موجودہ حکومت کو ملنے والا مینڈیٹ درست ہے تو ہم اسے تسلیم کرلیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات