انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بینظیربھٹوقتل کیس میں گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے،

وفاق کی جانب سے پراسیکیوٹرچوہدری اظہارپیش ہوئے،مزید کارروائی 19جنوری کو ہو گی

جمعہ 16 جنوری 2015 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بینظیربھٹوقتل کیس میں گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے،مزید نو گواہوں کو 19 جنوری کیلئے سمن جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویزاسماعیل جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوقتل کیس کی سماعت کی،وزارت داخلہ کے سابق ترجمان جاوید اقبال چیمہ اورڈاکٹرحبیب نے اپنے بیان قلمبند کرائے ،دونوں گواہوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے مزید نو گواہوں کو19 جنوری کو پیشی کیلئے سمن جاری کردیئے،وفاق کی جانب سے پراسیکوٹرچوہدری اظہارپیش ہوئے،مزید کارروائی انیس جنوری کو ہو گی۔