وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکی سوشل میڈیا پر کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت،

معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا کوئی مذہب اور قانون نہیں ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

جمعہ 16 جنوری 2015 21:50

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکی سوشل میڈیا پر کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) وزیرداخلہ چودھری نثار نے وزارت آئی ٹی کو پی ٹی اے کیساتھ ملکر سوشل میڈیا پر کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں چودھری نثارکی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے، آئی بی، آئی ایس آئی حکام خزانہ،آئی ٹی اور داخلہ کے سیکرٹریز اور چئرمین ایف بی آرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسداد دہشگردی لائحہ عمل پرعملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے اور اثاثے منجمد کرنے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیاذرائع کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ایک ماہ قبل دہشتگر دوں نے ہمارے بچوں کو شہید کر دیا اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا کوئی مذہب اور قانون نہیں انہوں نے کہاکہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔