Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطے

جمعہ 16 جنوری 2015 14:28

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) بیران ملک دورے پر گئے وزیر خزانہ اسحاق ڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جہاں حکومت سے پی ٹی آئی کے اختلافات کی خبریں عام ہیں وہیں دونوں پارٹیز کے مابین رابطے کی خبریں بھی ہیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان دنوں جاپان کے دورے پر ہیں۔ اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے خط کے جواب میں ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

جس میں انہوں نے جاپان سے واپسی پر ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خط کے بارے میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خط میں لگائے گئے الزامات کا تفصیلی جواب کا جواب وہ ملک میں واپسی پر دیں گے۔ ٹیلی فونک رابطے پر تحریک انصاف کے رہنما نے اسحق ڈار سے کہا کہ آپ جب بھی تشریف لائیں گے میرے گھر کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوٴں کے مابینملاقات میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق اورپی پی پی کے رہنما رحما ن ملک کی مشترکہ کاوشوں کے باعث ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان الیکشن2013 کے حوالے سے ہونے والی مبینہ دھاندلی کو لے کر مذاکرات بلا نتیجہ ہی اختتام پذیر ہو گئے تھے۔ گذشتہ مذاکرات کا دور تین نکات پر ڈیڈ لاک ہوا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :