حالت جنگ میں ہیں ،فوجی عدالتیں عوام کی مرضی سے قائم ہوئیں،آرمی چیف

جمعہ 16 جنوری 2015 12:56

حالت جنگ میں ہیں ،فوجی عدالتیں عوام کی مرضی سے قائم ہوئیں،آرمی چیف

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ حکومت اورفوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور فوجی عدالتیں عوام کی مرضی سے قائم ہوئی ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ برطانیہ کے موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عشایئے میں شرکت کی۔ تقریب میں برطانوی و پاکستانی کمیونٹی کے سر کردہ افراد کے علاوہ برطانوی فوج کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ میں پڑھ چکے ہیں، ان کی یہاں سے اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، فوجی عدالتوں کے قیام میں عوام کی رضامندی شامل ہے۔ آٰئی ڈی پیز کی بحالی کیلیے اقدامات کررہے ہیں،پاکستان جلدتمام مسائل پرقابوپالے گا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیکیورٹی سے متعلق پاکستان کاموقف پیش کیا اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے عزم کااعادہ کیا۔ علا وہ ازیں آرمی چیف راحیل شریف نے لندن میں رائل ملٹری اکیڈمی اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔رائل ملٹری اکیڈمی کے دورے کے موقعے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کیڈٹس ٹیم لیڈر بنیں اور ملک کیلئے نام کمائیں۔ جنرل راحیل شریف نے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سیکورٹی چیلنجز اور دہشت گردی پر پاکستان کا موٴقف پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا سانحہ پشاور کے بعد تمام سیاسی قیادت متحد ہو گئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ بڑے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :