گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، ملک بھر میں یوم سیاہ

جمعہ 16 جنوری 2015 11:13

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، ملک بھر میں یوم سیاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری2015ء) فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے خلاف مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی سیاسی گروہوں نے آج یعنی جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

چارلی ہیبڈو نامی رسالے نے 2011 میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کیے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائربموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا جب کہ اس میگزین نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے ایک ٹوئیٹ بھی کی تھی۔ جس کے بعد رواں ماہ 7 جنوری کو رسالے کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :