پشاور،موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ اور آئی کیئر سروسز فاٹا کے زیر اہتمام آیف آر کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں مریضوں کا فری معائنہ،

ادویات اور آنکھو ں کے فری آپریشن اور ایکسرے بھی نکالے گئے

جمعرات 15 جنوری 2015 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) ڈائریکٹریٹ ہیلتھ فاٹاکے زیر اہتمام علاقوں ترقی اسماعیل خیل،آڑا خیل ، شا ہ ڈانڈ ، ڈرغن خیل درہ آدم خیل، کیمپسں موبائل ہسپتال اورآئی کیئر سروسز فاٹاکی جانب سے فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا فری معائنہ کیا۔لیڈی ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا فری معائنہ اور فری چیک اپ کیا اور ادویات بھی مریضوں میں مفت تقسیم کی ۔

ایف آر کوہاٹ کے علاقوں ترقی اسماعیل خیل،آڑا خیل ، شا ہ ڈانڈ ، ڈرغن خیل درہ آدم خیل، کے علاقہ میں موبائل ہسپتال اورآئی کیئر سروسز چار روزہ موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹاموبائل ہسپتال اور آئی کئیر پروگرام کے مطابق کیمپ میں تقریباً (5697 ) مریضوں کا مفت طبعی معائنہ کیا گیا اور جس میں ماہر ڈاکٹروں کے زیر نگرانی میں مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن تقریباً (4) آپریشن مفت کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اور جس تقریباً(779) مریضوں کو مفت نظر کی عینکس دیئے گئے ۔اور جس میں مریضوں (59)ایکسرے بھی نکالے گئے اور لیبارٹری (25)ٹسٹ بھی کیے گئے۔ڈاکٹروں کی زیر نگرانی میں مفت لینز(4) بھی لگائے گئے اس کیمپ کو منعقد کرنے پروگرام مینجر ڈاکٹر عظمیٰ کی زیرنگرانی میں بھی تعاون کی۔ علاقے کے عمائدین اور عوام نے ان طبی سہولت کی فراہمی پر تسلی کا اظہار کیا اور آئندہ بھی ایسے ہی کیمپوں کا انعقاد کی خواہش کیں۔ موبائل ہسپتال اور آئی کیئر سروسز فری میڈیکل کیمپ ٹیم کا عوام نے شکریہ ادا کیااسی طرح کیمپ آئندہ کے لئے بھی جاری رکھے جائیں۔

متعلقہ عنوان :