پٹرول کے موجودہ بحران کا ذمہ دار ”پاور سیکٹر “ہے،شجاع انور،

پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ نے ایک بار پھر پوری معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،مرکزی چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن

جمعرات 15 جنوری 2015 23:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) پٹرول کے موجودہ بحران کا ذمہ دار ”پاور سیکٹر “ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹ سیکٹر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہارآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیپٹن (ر) شجاع انور نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء سے خصوصی گفتگو میں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ نے ایک بار پھر پوری معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اکثر پٹرول پمپ بند پڑے ہیں جبکہ چند پر میلوں لمبی قطاریں ہیں۔ کیپٹن شجاع کے مطابق پٹرول کے شارٹ فال کے دوران عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشن فوراً کھولے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کو حکومت نے خود کئی ماہ سے بند کیا ہوا ہے اسلے ان سے بجلی اور گیس کے بلوں کے فکس چارجز وصول نہ کئے جائیں بلکہ معاف کر دیا جائے۔پی ایس او کا مارکیٹ شئیر ستر فیصد ہے مگر مالی بحران کی وجہ سے مانگ کا بیس سے پچیس فیصد بمشکل پورا کیا جا رہا ہے جس سے بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ادھر متعلقہ ادارے کسی قسم کی وضاحت دینے کو تیار نہیں جس سے عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔انھوں نے بحران جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :