وزیراعلیٰ کا اورکزئی ایجنسی میں کان کے حادثہ میں 6مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہارافسوس

جمعرات 15 جنوری 2015 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اورکزئی ایجنسی میں کان کے حادثہ میں 6مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے و الے مزدوروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعابھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :