وفاقی دارلحکومت کے 6 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجوانے کا فیصلہ ،

امریکی این جی او آئی میپ کے خلاف کارروائی دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی کی اطلاعات پر کی گئی ہے ، آئی جی اسلام آباد ، اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے جس کے باعث حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں ،طاہر عالم کی میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 15 جنوری 2015 23:26

وفاقی دارلحکومت کے 6 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجوانے کا فیصلہ ،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد طاہرعالم خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کے 6 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی قتل کیس، ایف آئی اے پراسکیوٹر ذوالفقار چوہدری قتل کیس، نیٹو حملہ اور بارہ کہو اسلحہ برآمدگی سمیت 6 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوائے جا رہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ امریکی این جی او آئی میپ کے خلاف کارروائی دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی کی اطلاعات پر کی گئی ہے اور دیگر غیر ملکی این جی اوز کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔طاہر عالم نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے جس کے باعث حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔