جماعت اہل سنت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف (آج) ملک گیر ”یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ“ منائے گی

جمعرات 15 جنوری 2015 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء ) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی سید ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہل سنت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف آج بروز (جمعہ ) ملک گیر ”یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ“ منائے گی ۔اس موقع پر اہل سنّت کی 10لاکھ مساجد میں ”ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور ہماری ذمہ داریاں “ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنا مغربی انتہا پسند ی ہے۔انسداد توہین رسالت ﷺ کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی ناگزیر ہوچکی ہے۔مسلم حکمران او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلاکر مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں ۔فرانسیسی حکومت گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں پر پابندی عائد کرے۔توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔مغربی ممالک مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لیں ۔عاشقان رسول ﷺ اپنے نبی ﷺ کی حرمت پر کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں۔گستاخی رسول ﷺ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :