فرانس میں توہین آمیز اور گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘میاں مقصوداحمد،

ایسی مذموم حرکتیں کرنے والوں کیلئے بین الاقوامی سطح پر قانون بنایا جائے‘امیرجماعت اسلامی لاہور کی گفتگو

جمعرات 15 جنوری 2015 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ فرانس میں توہین آمیز اورگستاخانہ خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات کوبھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، تمام انبیاء کرام اور مقدس کتب کی توہین کرنیوالوں کی ان مذموم حرکات کے لیے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہوں کا اجلاس بلاکر فرانس اور مغرب کو واضح پیغام دیا جائے کہ وہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی سے باز رہے ۔ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت دنیا کا امن برباد کرنے کی خوفناک سازش ہے۔ ایسی مذموم حرکتیں کرنے والوں کو یہودیوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان آپ کی شان اقدس میں گستاخی براداشت نہیں کرسکتا۔ نبی اکرم کی حرمت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے۔ اس قسم کے توہین آمیز خاکے شائع کرکے مغرب انتہاپسندی اوردہشت گردی کا ثبوت دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :