شہر کے 308تعلیمی اداروں کے باہر اضافی352ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیئے گئے ،

وارڈنزٹریفک غلط پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کے ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر کھیں‘طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 15 جنوری 2015 23:24

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء ) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ اہم شاہراہوں پر واقع شہر کے 308 تعلیمی اداروں کے باہر ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی نگرانی میں اضافی 352ٹریفک وارڈنز تعینات کےئے گئے ہیں جو صبح اور چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے ساتھ رانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے مشکوک عناصر ،لاوارث اور مشکوک گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سی ٹی او نے کہا کہ انچارج سیکٹرفوری طور پر تعلیمی اداروں کے گردونواح سے ریڑھی ،ٹھیلے اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پیز صبح سات بجے تک خودٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی پوائنٹس پر حاضری چیک کرکے رپورٹ مرتب کریں۔ایس پیز اپنی اپنی ڈویژن میں پٹرولنگ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی ڈیوٹی کی نگرانی کریں اگر کسی جگہ مزید نفری درکار ہوتو اسکی فراہمی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کسی تعلیمی ادارے کے باہر رانگ پارکنگ یا تجاوزات ہوئیں تو ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز سمیت سیکٹر انچارج کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی مہذب اور شائستہ رکھیں ۔شہری کسی بھی تجویذ یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن لینڈ لائن سے 0423-1915اور موبائل فون سے 1915ڈائل کر سکتے ہیں۔