پی آئی اے کی تباہی کی ذمہ دار اس کی اپنی ہی انتظامیہ ہے، فیصل آباد چیمبر،

پی آئی اے انتظامیہ کے نارواسلوک پر شہری،تاجر اورصنعتکار پریشان ، پی آئی اے کی سروس انتہائی مایوس کن ہے،وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 15 جنوری 2015 23:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) قومی ادارہ پی آئی اے کی تباہی کی ذمہ دار اس کی اپنی ہی انتظامیہ ہے،جوکہ اپنے مسافروں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے،پی آئی اے انتظامیہ کے نارواسلوک پر شہری،تاجر اورصنعتکار پریشان ، پی آئی اے کی سروس انتہائی مایوس کن ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر واسٹینڈنگ کمیٹی برائے یوزڈمشینری کے سابق چیئرمین محمد اصغر نے وزیراعظم میاں نوا ز شریف سے مطالبہ ہے کہ وہ قومی ادارہ پی آئی اے کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں قومی ادارے کی تباہی سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے گزشتہ رو ز کراچی سے فیصل آباد آتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے انتظامیہ نے مسافروں کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیاچھ چھ گھنٹے مسافروں کو انتظار کروایا گیا اور فلائٹ کے اندر جو اشیاء فراہم کی گئیں وہ بھی انتہائی غیر میعاری اور ناقص تھیں پی آئی اے کی انتظامیہ اس ادارے کو تباہی کی طرف لے جاری ہے حکومت کو فوری طور پر توجہ دینی چاہیے ۔