حضور سے عشق کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر معاشرے میں امن وامان کو یقینی بنانا نا ممکن ہے، وسیم اختر

جمعرات 15 جنوری 2015 23:22

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وپارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حضور سے عشق کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر معاشرے میں امن وامان کو یقینی بنانا نا ممکن ہے جماعت اسلامی بھی نبی پاک ﷺ کے پیغام واحدت پر عمل پیرا ہے ملکی مسائل کے حل کے لیے امت مسلمہ کو حضورﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر متحد ہو کر ملک وقوم کو فلاح مل سکے گی اس لیے جماعت اسلامی کا نعرہ ہے کہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہوگا وہ گزشتہ روز چیمہ ٹاؤن میں سیرت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ جب تک امت مسلمہ وحدت کے ساتھ جوڑی رہی رب کائنات نے اس کو دنیا میں سرفراز رکھا اور جب امت ٹکڑوں ‘ذاتوں ا ور پیغام وحدت سے ہٹی میں تو اللہ نے دنیا کی فرماروائی سے ہٹا دیا جماعت اسلامی ملک میں ایسے معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے جس میں انصاف ‘روزگار‘خوشحالی اور قرآن کا نظام رائج ہو اور معیشت قرآن کے مطابق ہوسیر ست کانفرنس سے امیر ضلع ڈاکٹر محمد اشرف ‘امیر شہر خالد اقبال‘مولانا جہانزیب ‘پروفیسر سعید احمد ‘حافظ عتبان اللہ نے بھی خطاب کیا ۔