تمام سیاسی پارٹیاں ملکر دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کریں،فاروق ستار

جمعرات 15 جنوری 2015 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) دہشتگردی کی لعنت پاکستان کی سرزمین سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔تمام سیاسی پارٹیوں متحد ہو کر اس جہالت کا خاتمہ کریں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے وفد وفد فاروق ستار کی قیادت میں دہشت گردی سے متاثرہ پشاور آرمی پبلک سکول کے دوران کے موقع پر کیا۔ ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے بابر غوری اور آصف حسنین بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم کے وفد میں شامل فاروق ستار، بابر غوری اور آصف حسنین نے آرمی پبلک اسکول کے بچوں سے ملاقات کے دوران ان کے حوصلے اور ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اسکول کے دورے کے دوران ہمیں کہیں ڈر اور خوف نظر نہیں آیا اور امید ہے کہ یہی بچے علم حاصل کرکے ملک سے دہشتگردی اور جہالت کا خاتمہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور عزم کرتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں اور قائدین متحرک ہوکر دہشتگردی کی لعنت کو پاکستان کی سرزمین سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔فاروق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے حملے میں جو بچے اور اساتذہ شہید ہوئے ان کے لئے حکومت نشان حیدر یا ستارہ جرت کا اعلان کرے اور گزشتہ 30 سے 35 سال سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی زد میں رہنے والے شہر پشاور کے ہلال استقلال کا اعلان بھی ہونا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :