کراچی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل ٹینکرز ایسویس ایشن کا کرایوں میں نہ کرنے کا اعلان ،خوردنی تیل کی ترسیل روک دیں ، ملک بھر میں تیل و گھی کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا

جمعرات 15 جنوری 2015 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود آئل ٹینکرز ایسویس ایشن کی جانب سے کرایوں میں نہ کرنے کے اعلان اور خوردنی تیل کی ترسیل روک دی ہے ، جس کی وجہ سے ملک بھر میں تیل و گھی کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان وناسپتی ملز ایسوسی ایشن(پی وی ہے ایم اے) نے 21جنور ی 2015کو اسلام آباد میں جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

پاکستان وناسپتی ملز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے) کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان وناسپتی ملز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے)کے اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹیشن کے چارجز کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حالیہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے تاہم آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں کمی کا اعلان نہیں کیا بلکہ خوردنی تیل کی ترسیل بھی روک دی۔

جس کی وجہ سے ملک بھر میں تیل و گھی کی کمی کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے کے باعث صارفین کو ایک ماہ میں ڈھائی کروڑ روپے اضافی ادا کرنے پڑے ہیں۔ گھی ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی من مانی پر وفاقی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مسابقتی کمیشن، اعلیٰ عدلیہ اور صوبائی حکومتیں اس کا نوٹس لیں تاکہ تیل و گھی کی قیمتیں کم کی جاسکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گھی ملز ایسوسی ایشن اور ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کے تحت کریوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ معاہدے کے تحت اگر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی یا اضافہ ہوگا تو کرایوں میں 75 0.فیصد کمی یا اضافہ کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جنوری سے کرایوں میں پونے چھ فیصد کمی ہونی چاہیئے تاہم آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں کمی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت، اعلیٰ عدلیہ ، مسابقتی کمیشن اور صوبائی حکومتیں آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیں اورعوام کو ریلیف فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :