کراچی ،پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس ایندھن کا سات دن کا ذخیرہ رہ گیا ،ملک میں پیڑول اور بجلی کے بحران میں مزید شدت متوقع ،
پی ایس او نے مالی بحران سے بچنے کیلئے حکومت سے فوری 50 ارب روپے مانگ لئے
جمعرات 15 جنوری 2015 23:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس ایندھن کا سات دن کا ذخیرہ رہ گیا ہے، ملک میں پیڑول اور بجلی کے بحران میں مزید شدت متوقع ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی بحران سے بچنے کے لئے حکومت سے فوری طور پر 50 ارب روپے مانگ لئے۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کا مالی بحران شدت اختیار کرچکا ہے، پاور سیکٹر ، پی آئی اے اور دیگر اداروں نے پی ایس او کو235 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
صرف پاور کمپنیوں پر واجب الادا رقم200 ارب تک پہنچ گئی ہیں۔دوسری جانب وصولی نہ ہونے کی وجہ سے ادائیگیوں سے قاصر پی ایس او کے ایل سیز اور اوور ڈرافٹ بھی بند ہوگئے ہیں، جس کے باعث ایندھن کی درآمدات تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔کمپنی زرائع کے مطابق اگر حکومت نے فوری طور پر 50 ارب نہ دیئے تو ایک ہفتے میں اسٹاک ختم ہوجائے گا، اس ضمن میں پی ایس او نے وزارتِ خزانہ کو مراسلے ارسال کردیئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.