لاہورہائیکورٹ، لیگی ایم پی اے کی نااہلی کے کیس کی جلدسماعت کے لیے درخواست منظور

جمعرات 15 جنوری 2015 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)لاہورہائیکورٹ نے ن لیگ کے ایم پی اے کی نااہلی کے کیس کی جلدسماعت کے لیے درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کی وکیل ایڈووکیٹ ثمرہ ملک نے موقف اختیارکیاکہ پی پی 73چنیوٹ سے منتخب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے مدرسہ کے لیے وقف کی گئی زمین پر قبضہ کرکے پرائیوٹ کالج بنالیا جوغیرقانونی اورغیر آئینی اقدام ہے جبکہ الیا س چنیوٹی آرٹیکل62،63پرپورانہیں اترتے نااہل قراردیاجائے عدالت نے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست منظور کرلی آئندہ سماعت 2مارچ کو ہوگی۔