اکرام الحق عرف لاہوری نے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے اقدام کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

جمعرات 15 جنوری 2015 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)اکرام الحق عرف لاہوری نے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے اقدام کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں اکرام الحق کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ مقتول کے لواحقین سے باضابطہ طور پر صلح ہوچکی ہے اس حوالے سے مقتول کے لواحقین ہائیکورٹ میں بیان قلمبند کرواناچاہتے ہیں لہذا ٹرائل کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیہتھ وارنٹ پر عمل درا?مد روکا جائے ٹرائل کورٹ نے صلح نہ ہونے پر اکرام الحق لاہوری کے ودبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کرکے 17جنوری کو پھانسی کی تاریخ مقرر کردی ہے اکرام الحق پر شورکوٹ میں مذہبی رہنما کو قتل کرنے کاجرم میں سزائے موت ہوچکی ہے۔