لاہورہائیکورٹ، سیکرٹری اسکولز سے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سے متعلق 19جنوری کو تحریری رپورٹ طلب

جمعرات 15 جنوری 2015 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)لاہورہائیکورٹ نے سیکرٹری اسکولز سے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سے متعلق 19جنوری کو تحریری رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات سے قبل ہی تعطیلات ختم کردیں گئیں جس سے کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے دوران سماعت میں ہوم سیکرٹری،سیکرٹری اسکولز اور سی سی پی او لاہور پیش ہوئے سیکرٹری اسکولز نے بتایاکہ پنجاب بھر کے متعدد تعلیمی اداروں کی دیواریں اونچی کر کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ دیگر کا کام جاری ہے فاضل جج نے استفسار رکیاکہ اگر سکیورٹی انتظامات مکمل نہیں توپھر چھٹیاں کیوں ختم کیں ؟سیکرٹری اسکولز نے بتایاکہ اس سے مثبت پیغام نہیں جاناتھا عدالت نے سیکرٹری اسکولز سے 19جنوری کو تحریری رپورٹ طلب کرلی۔