سنی تحریک کی اپیل پر توہین آمیز خاکوں کیخلاف آج ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا

جمعرات 15 جنوری 2015 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر توہین آمیز خاکوں کے خلاف ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا ۔ سنی تحریک توہین آمیز خاکوں کے خلاف جمہ کو یوم مذمت منائے گی۔ملک بھر کی 1لاکھ سے زائدمساجد میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔نماز جمعہ کے بعد کئی شہروں میں مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

مغربی میڈیا کا متعصبانہ رویہ تہذیبوں کے ٹکراو کا سبب بن رہا ہے۔جانبدارانہ صحافت سے پوری دنیا مشکلات میں آسکتی ہے۔ فرانسسی اخبار کی جانب سے دوباہ لاکھوں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کا اعلان بد ترین انتہا ء پسندی ہے ۔ اس مو قع پر سنی تحریک کے صو بائی رہنما محمد زاہد حبیب قادری نے گذشتہ روز جامعہ مفتاح القران میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت فرانس اور جر من دنیا کو عالمی جنگ میں جھونکنا چا ہتے ہیں۔دنیا اس وقت مذاہب اور تہذیبوں کے ٹکراو کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔مسلم دنیا کو فرانس میں ہونے والے یہود و نصاریٰ کے اجتماع کابھر پور جواب دیناچاہئے ۔ اقوام متحدہ کو چا ہئے کہ مقدس شخصیات کی توہین بارے قانون سازی کی کرے ورنہ پوری دنیا میں مذہبی فسادات پھیل سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آزادی ء اظہار رائے کا مطلب ہر گز کسی دوسرے کی آزادی پر ضرب لگانا نہیں ہے ۔فرانس اور جرمن میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے خلاف عالمی برادری کو فرانس اور جرمن کے خلاف کو آواز بلند کرنی چا ہئے۔