سائبر کرائم روکنے کیلئے بل اسمبلی میں پیش ہونے کا امکان،

متعدد سمز دہشت گردی کا سبب بن رہی ہیں ، فوری بند کرنے کیلئے سائبر کرائم بل پاس کرانے لازمی قرار

جمعرات 15 جنوری 2015 23:04

سائبر کرائم روکنے کیلئے بل اسمبلی میں پیش ہونے کا امکان،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) پاکستان میں اس وقت 13 کروڑ 18 لاکھ 9 ہزار 836 سے زائد موبائل سمز استعمال ہورہی ہیں جن میں سے 10 کروڑ 12 لاکھ تصدیق کے بغیر اور غیر قانونی طور پر استعمال ہورہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان اعداد و شمار کی روشنی میں حکومت نے سائبر کرائم روکنے کیلئے بل اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کے تحت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سائبر کرائم روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات کی جائینگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے متعدد سمز دہشتگردی کا سبب بن رہی ہیں جن کو فوری طور پر بند کرنے کیلئے سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے بل اسمبلی سے جلد از جلد منظور کرایا جائیگا ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام موبائل آپریٹرز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ بائیو میٹرک چیکنگ کے ذریعے سموں کا پتہ چلایا جائے اور غیر رجسٹرڈ شدہ سمیں فوری طور پر بند کردی جائیں۔

متعلقہ عنوان :