اسلام آباد /کوئٹہ ،جے یو آئی ( س) کے مرکزی رہنماء اور مولانا محمدشفیق دولت زئی کی ڈی جی پاسپورٹ محمد صفدر سے ملاقات

جمعرات 15 جنوری 2015 23:03

اسلام آباد /کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) جمعیت علماء اسلا م ( س) کے مرکزی رہنماء اور صوبائی ترجمان مولانا محمدشفیق دولت زئی نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ڈی جی پاسپورٹ محمد صفدر سے ملاقات کی اورا ن سے خصو صی استد عا کی کہ کئی عرصہ قبل قلعہ سیف اللہ میں پاسپورٹ کے دفتر کی منظوری ہوئی ہے لیکن اب تک دفتر میں کام اجراح نہیں ہوا ہے جس کے باعث قلعہ سیف اللہ کو عوام کو حج کی ادائیگی اور تجارتی ادوا ر میں پاسپورٹ بنانے میں سخت مشکلا ت درپیش ہیں تو قلعہ سیف اللہ میں پاسپورٹ کے دفتر میں کام کرنے کی خصو صی ہدایت جاری کریں تو ڈی جی پاسپورٹ محمد صفدر نے مولانا محمد شفیق دولت زئی کو یقین دلایا کہ حجا ج کے حج پالیسی کے اعلا ن کے بعد فوراََ قلعہ سیف اللہ کی عوام کو جلد خو شخبری مل جائیگی توانکی یقین دہانی پر مولانا محمد شفیق دولت زئی نے ڈی جی پاسپورٹ حکومت پاکستان محمد صفدر کا شکریہ ادا کیا پاسپورٹ کے دفتر کے کھولنے پر قلعہ سیف اللہ کی عوام ڈی جی پاسپورٹ کے اقدام پر خراج تحسین پیش کرینگے۔