Live Updates

اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ، جہانگیر ترین کی تردید

جمعرات 15 جنوری 2015 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اور حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکراتی رکن اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے جواب موصول ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو اپنے مطالبات کے حوالے سے خط لکھا تھا جس کے حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار نے جہانگیر ترین کو خط کا جواب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے جاپان سے بذریعہ ای میل اس خط کا جواب دیا ہے جبکہ وطن واپسی وہ ان سے ملاقات بھی کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے خط کے جواب موصول ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جواب موصول نہیں ہوا نہ ہی انہیں کوئی ای میل ملی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ان کے ساتھ جاپان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے اور میں انہیں کہوں گا کہ وہ جب بھی آنا چاہیں میں انہیں خوش آمدید کہوں گا۔تاہم دونوں جانب سے آئندہ ہفتے دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جو اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد شروع کیے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات