سعودی عرب اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،

خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کیلئے سعودی عرب آیا ہوں ،وزیر اعظم

جمعرات 15 جنوری 2015 21:58

سعودی عرب اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) سعودی عرب اور پاکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے درمیان جمعرات کو یہاں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔ ولی عہد شہزادہ سلمان جو سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع الیماما پیلس میں وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کیلئے سعودی عرب آئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق بھی تھے جبکہ سعودی وفد میں نائب ولی عہد دوئم نائب وزیراعظم و مشیر خادم الحرمین الشریفین شہزادہ مکرن بن عبدالعزیز، چیف آف جنرل انٹیلی جنس شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر برائے قومی گارڈ شہزادہ مہتاب بن عبداللہ بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن عبدالعزیز، وزیر مملکت کابینہ رکن اور چیف آف کراؤن پرنس کورٹ و سپیشل ایڈوائزر شہزادہ محمد بن سلیمان بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر موسید بن محمد العیبن شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :