پوپ فرانسس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت
جمعرات 15 جنوری 2015 21:40
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2015ء) مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ ﻓﺮﺍﻧﺴﺲ نے گستاخانہ خاکوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کی بھی کچھ حدود متعین ہونا چاہیں۔ آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کے مذہب کا مذاق اڑایا جائے۔سری لنکا سے فلپائن اپنے ہوائی سفر کے دوران اہم گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کسی بھی انسان کا بنیادی حق ہے لیکن اس کی بھی حدود ہیں۔
ہر مذہب کا اپنا وقار ہوتا ہے۔ کسی کو بھی مذہب کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے ردعمل میں 12 افراد کی ہلاکت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ '' کسی بھی عقیدے کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے اور نہ ہی توہین کرنی چاہیے جس سے لوگوں میں اشتعال پیدا ہو''۔(جاری ہے)
پوپ فرانسس نے اشتعال انگیزی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کا حق ذمہ داری کے ساتھ عام بھلائی کیلئے ہی ہونا چاہیے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے مسلمان رہنمائوں پر زور دیا تھا کہ وہ اسلام کے نام پر ہونے والی ’دہشتگردی‘ کی مذمت کریں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تشدد کی مذمت سے اکثر مسلمانوں کے بارے اس مخصوص تصور کو بدلا جا سکے گا۔ پوپ فرانسس نے ان لوگوں کی بھی مذمت کی تھی جو تمام مسلمانوں کو دہشتگرد کہتے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.