سعودی اسٹیل مل الطوارقی کاپاکستان میں کام بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات 15 جنوری 2015 21:40

سعودی اسٹیل مل الطوارقی کاپاکستان میں کام بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2015ء)سعودی اسٹیل ملزالطوارقی نے یکم فروری سے پلانٹ بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔اسٹیل مل کا مؤقف ہے کہ اسے سستے نرخوں پر گیس فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گیس پر سبسڈی کا وعدہ کیا تھا،ایم او یو میں گیس سبسڈی فرٹیلائزر سیکٹر کے برابر ہونا تھی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت الطوارقی کو گیس سبسڈی دینے کا فیصلہ نہ کر سکی۔