اقوام متحدہ کے نمائندوں اور سفیروں کا شمالی وزیرستان کا دورہ

جمعرات 15 جنوری 2015 21:16

اقوام متحدہ کے نمائندوں اور سفیروں کا شمالی وزیرستان کا دورہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2015ء) اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے نمائندوں اور مختلف ممالک کے سفیروں نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشت گردوں کے تباہ شدہ ٹھکانوں دکھائے گئے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر سرحدی امور، قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی سفیروں کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی کے آر کے مطابق آپریشنل کمانڈر نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ وفد کو وفد کو دہشت گردوں کے تباہ شدہ ٹھکانوں ، بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹریوں اور خودکش حملہ آوروں کیلئے ٹریننگ سنٹرز بھی دکھائے گئے۔ وفد کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ضبط کیا گیا اسلحہ بھی دکھایا گیا جس پر انہوں نے پاک افواج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام اور سیکیوری فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا۔