بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف امریکی عدالت میں دائر مقدمہ خارج
جمعرات 15 جنوری 2015 21:03
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)امریکہ کی ایک عدالت نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے خلاف دائر ایک مقدمہ خارج کردیا ہے جس میں ان کے خلاف 2002ء میں ہونے والے گجرات فسادات روکنے میں ناکامی پر قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔نیویارک کی فیڈرل ڈسٹرکٹ جج اینالیسا ٹوریس نے اپنے فیصلے میں امریکی محکمہ خارجہ کے اس موقف کو درست قرار دیا ہے کہ سربراہِ مملکت ہونے کے ناتے مودی کو امریکی عدالتو ں میں دائر کیے جانے والے مقدمات سے استثنیٰ حاصل ہے۔
نریندر مودی کے خلاف یہ مقدمہ گزشتہ سال ستمبر میں انسانی حقوق کی ایک غیر معروف امریکی تنظیم نے اس وقت دائر کیا تھا جب بھارتی وزیرِاعظم اپنے پہلے دورہ? امریکہ کی تیاری کر رہے تھے۔بھارتی وزیرِاعظم کے خلاف امریکہ میں مقدمے کے اندراج کو عالمی میڈیا نے شہ سرخیوں میں جگہ دی تھی لیکن دونوں ممالک کے حکام نے اسے درخورِ اعتنا نہیں سمجھا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.