شاہ عبد اللہ کی عیادت کے لیے نواز شریف سعودی عرب روانہ

جمعرات 15 جنوری 2015 11:06

شاہ عبد اللہ کی عیادت کے لیے نواز شریف سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج سعودی فرمانروا شاہ عباللہ کی خیریت دریافت کرنے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق نواز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہیں جہاں وہ سعودی عرب کے حاکم شاہ عبداللہ کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے وزیر اعظم نواز شریف دورے کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔