اسپیکر اسمبلی ایاز صادق 10 ویں پی یو آئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے پارلیمانی وفد کے ہمراہ استنبول روانہ ہوں گے

بدھ 14 جنوری 2015 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں چھ رکنی پارلیمانی وفد پی یو آئی سی کے دسویں اجلاس میں شرکت کیلئے سترہ جنوری 2015 ء کو ترکی کے شہر استنبول روانہ ہوگا۔ وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار صادق کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا اور شازیہ اشفاق مٹو بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی میں قیام کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اپنے ہم منصب سمیت مسلم امہ کے دوسرے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور عالم اسلام وک درپیس مشکلات اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی مسلم ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں کو بڑھانے تجارت‘ تعلیم اور ثقافت کی ترقی کے بارے میں بات چیت کریں گے اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی امن اور استحکام کا پیغام مسلم امہ تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :