جان کیری کا دورہ پاکستان امریکی صدر اوباما کے دورہ ہندوستان کی پیش قدمی ہے ، ندیم ممتاز قریشی

بدھ 14 جنوری 2015 23:29

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) مستقبل پاکستان کے چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ جان کیری کا دورہ پاکستان امریکی صدر اوباما کے دورہ ہندوستان کی پیش قدمی ہے جان کیری نے سرحدوں پر پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں بولااگر امریکہ دونوں ممالک کے حل طلب معاملات کے لئے قدم نہیں اٹھاتا تو اسے پاکستان میں ایک منافق ریاست کے طور پر بلایا جانا چاہیے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سارے لوازمات بھارت کو مائٹی پاور بنانے کیلئے کر رہا ہے امریکی صدر اور وزیر خارجہ سے سوالات کرنے کیلئے صحافیوں کو بھی پہلے سے اجازت لینی پڑتی ہے جس سوال کا جواب چاہیے ہوتا ہے وہ سوال بھی صحافیوں کوپہلے ہی سے بتانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ اصل ذمہ داری وزیراعظم پاکستان پر ہے وہ وزیر خارجہ کا منصب بھی سنبھالے ہوئے ہیں‘ انہیں چاہیے تھا کہ وہ اخبار نویسوں کو کھلی چھٹی دیتے کہ جان کیری پر تابڑ توڑ سوالات کی بوچھاڑ کر دیتے انہوں نے کہاکہ حکومت اور فوج متحد ہے‘ دونوں کی ہم آہنگی خوش آئند بات ہے دونوں کو مل کر دہشت گردی کی نرسریوں کو مکمل طور پر ختم کر دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :