لاہور، چھ سالہ بچے کوزیادتی کے بعدپھندہ ڈال کرقتل کے الزام میں گرفتارامام مسجد مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدھ 14 جنوری 2015 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون کچہری نے گرین ٹاون میں چھ سالہ بچے کوزیادتی کے بعدپھندہ ڈال کرقتل کے الزام میں گرفتارامام مسجد ثاقب اور وقارکومزید دو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزتھانہ گرین ٹاون انوسٹی گیشن پولیس ملزمان کو سخت سیکورٹی میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت سے مزید ریمانڈکی استدعاکی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ملزمان کومزید دو دن کے ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا اورانہیں دوبارہ پندرہ جنوری کوعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :