پشاور میں یقینا ناخوشگوار مناظر دیکھنے کو ملے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال کی کوششیں قابل مذمت ہیں، شیریں مزاری

بدھ 14 جنوری 2015 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پشاور کے واقعات پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دورغ گوئی وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پہچان بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشاور میں یقینا ناخوشگوار مناظر دیکھنے کو ملے تاہم وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے اسے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال کی کوششیں انتہائی قابل مذمت ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز رشید ایک عرصے سے این اے 122میں انتخابی نتائج کی دوبارہ جانچ کے حوالے سے جھوٹے پراوپیگنڈہ میں مصروف رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی ووٹوں کے حوالے سے رپورٹ ویب سائٹ پر موجود ہے اور ایسے تمام ووت جن پر پریذائیڈنگ افسر کی مہر اور دستخط موجود نہ ہوں وہ Invalidہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :