سنی اتحاد کو نسل کے زیر اہتمام کل ملک گیر ”یو م مذمت طالبان “ منایا جائے گا،

علمائے اہل سنت طالبان کے فلسفہ جہاد کے خلاف خطبات جمعہ دیں گے، اہل سنت کی ہر مسجد میں جمعہ کے اجتماعات میں پاک فو ج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور طالبان کے خلاف قرارداد یں منظور کی جائیں گی،صاحبزادہ محمد حامد رضا

بدھ 14 جنوری 2015 23:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) سنی اتحاد کو نسل کے زیر اہتمام کل (16جنوری بروز جمعہ )ملک گیر ”یو م مذمت طالبان “ منایا جائے گا اور علمائے اہل سنت طالبان کے گمراہ کن فلسفہ جہاد کے خلاف خطبات جمعہ دیں گے اور اہل سنت کی ہر مسجد میں جمعہ کے اجتماعات میں پاک فو ج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور طالبان کے خلاف قرارداد یں منظور کی جائیں گی ۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ اسلام اور انبیاء کرام کا تقدس پامال کرنے والواں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔ توہین رسالتﷺ کسی صورت قبول نہیں ۔کسی کے مذہب کی توہین کرنا کونسی آزادی اظہار رائے ہے اورکسی کے جذبات مجروح کرنا کونسی دانشمندی ہے ۔مغربی قوتیں رسول اللہ ﷺ کے بار بار خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھلم کھلا کھیل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حساس معاملے پر حکمرانوں کی خاموشی معنی خیز ہیں ۔ حکمران اس معاملے کو عالمی فورم پراٹھائیں ۔ وزارت خارجہ کیوں خاموش بیٹھی ہوئی ہے ۔وزارت خارجہ پیرس کے سفیر کو طلب کرکے اپنااحتجاج ریکارڈ کروائے اور مسلم امہ کے جذبات سے آگاہ کرے صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو انصاف نہیں ملا ۔دھاندلی کی تحقیقات کیلئے فوری جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا جائے۔

طالبان کا طرز مل اور فلسفہ جہاد گمراہ کن ہے ۔ اہل سنت دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے ۔ طالبان اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں ۔ جنو بی پنجاب دو سرا وزیر ستان بن چکا ہے۔ طالبان فساد فی الارض کے مجرم اور ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانیو ں کے بے رحم قاتل ہیں ۔

طالبان کا نام لے کر ان کی مذمت نہ کرنے والے دہشت گردو ں کے ساتھی ہیں ۔ مذہب کو فتنہ و فساد کے لئے استعمال کرنا بد ترین گناہ ہے ۔ بارود والو ں نے ملک تباہ کر دیا ہے ، اب درود والو ں کا دور آنے والا ہے ۔جنو بی پنجاب میں انتہا پسندی کے اڈے ختم کئے جائیں ۔ معصوم بچو ں کو قتل کرنا جہاد نہیں فساد ہے ۔ دہشت گردو ں کے حامی قومی مجرم ہیں ۔ اہل سنت کے ہر مدرسے ، مسجد اور خانقاہ سے طالبان کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :