سکھر،شہر میں صفائی ستھرائی کا فقدان، حکومتی نمائندے غائب ،

ضلعی انتظامیہ اور نساسک عملہ سیاسی کالوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مامور، ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے سے مختلف علاقوں میں گندہ پانی جمع ، شہریوں سمیت نمازیوں کو آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا

بدھ 14 جنوری 2015 23:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) شہر میں صفائی ستھرائی کا فقدان ، حکومتی نمائندے غائب ،ضلعی انتظامیہ اور نساسکعملہ سیاسی کالوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مامور، شہر میں ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں گندہ پانی جمع ، شہریوں سمیت نمازیوں کو آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ، ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان ملاقاتوں کے بجائے شہریوں کی مشکلات کے حل کیلئے اقدام کریں تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ اور نساسک کی عدم توجہی اور عملے کی غفلت کے باعث سندھ کا تیسرا بڑا شہرسکھر مسائلستان بنتا جا رہا ہے گذشتہ روز سکھر میں ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے شہر کے اہم کاروباری و رہائشی مراکز گھنٹہ گھر ، غریب آباد ، لیاقت چوک ، مینارہ روڈ ، مہران مرکز ، غریب آباد ، تیر چوک ، میانی روڈ و دیگر علاقوں میں کئی کئی فٹ گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں سمیت نمازیوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری جانب متعلقہ محکموں کی جانب سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے سبب شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے گندگی کے ڈھیروں نے پہاڑوں کی صورت اختیار کر لی ہے شہر کے گندے پانی کی جمع ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے تاہم نساسک انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ ان بڑھتے ہوئے مسائل کے جانب توجہ دینے سے قاصر نظر آرہی ہے شہریوں نے ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث گندہ پانی جمع ہونے پر درپیش مشکلات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان کی تعیناتی کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ اب شہر کے مسائل حل ہو جائینگے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ایم ڈی نساسک بھی صرف ملاقاتوں اور بیان بازی سے کام لے رہے ہیں ان کے پاس شہری مسائل کے حل کیلئے کوئی موئثر پلان نہیں انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر بالا احکام سے مطالبہ کیا ہے سکھر شہر کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے فوری اقدام کئے جائے ۔

متعلقہ عنوان :