پولیس کو غمزدہ لوگوں کیساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے تھا ،شیریں مزاری

بدھ 14 جنوری 2015 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو پولیس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا کہ پولیس کو غمزدہ لوگوں کیساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے تھا،انہوں نے کہا کہ اگراسدقیصرنیکسی کوگالیاں دی ہیں تواس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔شیریں مزاری نے کہاکہ عمران خان کو سیکیورٹی وجوہات پر پیر کو پشاور آنے سے منع کیا گیاتھا۔ تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ ہم پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :