پشاور،عوام کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں،ڈاکٹر امجد علی

بدھ 14 جنوری 2015 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور جدید ضرورتوں کے پیش نظر حکومت ایسی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت عوام کو درپیش رہائشی مسائل حل کئے جائیں گے اور صحت و تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں آسانی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے حویلیاں ایبٹ آباد ہاوٴسنگ سکیم کے دورے کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہاوٴسنگ عالم زیب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکڑ امجد علی نے حویلیاں۔ ایبٹ آباد ہاوٴسنگ سکیم کا تفصیلی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ سکیم کو بروقت مکمل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کریں۔تاکہ عوام اس سے جلد مستفید ہو سکیں انہوں نے کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے اور ترقیاتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ شہروں کی طرف نقل مکانی کا رحجان ختم ہو۔

متعلقہ عنوان :