30 لاکھ نئے خاکے چھاپنے والے واجب القتل ہیں ،مسلم حکمران گستاخانہ خاکے بنانے والوں کی پھانسی کا مطالبہ کریں،ڈاکٹر ا شرف آصف جلالی

بدھ 14 جنوری 2015 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہاہے کہ 30 لاکھ نئے خاکے چھاپنے والے واجب القتل ہیں ،مسلم حکمران گستاخانہ خاکے بنانے والوں کی پھانسی کا مطالبہ کریں۔یہ خاکے امریکی سرپرستی میں امریکی اوربرطانوی رقوم سے بنے ہیں یورپی یو نین اور اقوام متحدہ اعلانیہ گستاخانہ خاکوں پر خاموشی اختیار کر کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

کواچی برادراں کے حملے کے خلاف مارچ کرنیوالے ڈیڑھ چارلی ہیبدو کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر نئے گستاخانہ خاکوں کے ذریعے سے حملہ کیے جانے پر خاموش کیوں ہیں ؟مغرب انبیاء کرام علیہم السلام کی تعظیم کے لیے قانون سازی نہ کرکے اور توہین رسالت پر سزائیں نہ دے کر پیرس حملے کا خود باعث بنا ہے ۔ حکومت گستاخانہ خاکوں پر چپ رہ کر مغربی ایجنٹوں کا کردار ادا کررہی ہے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پنجاب اسمبلی سے امریکی سفارت خانے تک نکلنے والی ریلی غیرت ایمانی کا بھر پور مظاہرہ کرے گی۔

امام مالک رحمة اللہ علیہ نے کہا تھا اس اُمت کو جینے کا حق نہیں ہے جس کے نبی کی توہین ہو رہی ہو۔ریلی کے آخر میں علماء ومشائخ کا وفد امریکی سفارت خانے کو احتجاجی یاد داشت پیش کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :