شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے وفد اور سماجی شخصیات کی ملاقات ،

”چیف منسٹر زفلڈریلیف فنڈ“ میں مجموعی طور پر 78 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے

بدھ 14 جنوری 2015 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے وفد اور سماجی شخصیات نے ملاقات کی اور ”چیف منسٹر زفلڈریلیف فنڈ“ میں مجموعی طور پر 78 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف، نائب صدر چوہدری شہباز، شہزاداحمد، صدر مسلم لیگ (ن) جدہ سٹی سیٹھ عابد اور سیکرٹری جنرل جدہ خالد جٹ نے 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے مہوش سلطانہ نے 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے عرفان بٹ اور میاں عبدالجبار نے 48 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والو ں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو پانی اترنے سے پہلے شفاف انداز سے مالی امداد پہنچائی گئی۔ حکومت نے اربوں روپے کی رقم امانت سمجھ کر اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیو ں پر صرف کی۔ انہو ں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں۔