وزیراعلیٰ پنجاب کا رکن قومی اسمبلی رائے منصب علی خان کے انتقال پر اظہارتعزیت

بدھ 14 جنوری 2015 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی رائے منصب علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔