شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کی شرکت،
دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر طور پر عملدرآمدکیلئے فوری اقدامات پر اتفاق موجودہ صورتحال میں غیرمعمولی اقدامات ضروری ہیں،اپنی نسلوں کو پرامن پاکستان دینے کی ذمہ داری ہر صورت پوری کرینگے،پاکستان کی بقاء کیلئے میدان میں نکلنے کا وقت آگیا ہے، معصوم بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد کر دیا ہے،اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے ناسور کا خاتمہ کریں گے،وزیراعلیٰ کااجلاس سے خطاب، صوبے میں سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
بدھ 14 جنوری 2015 23:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل خان طاہر جاوید خان، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل عامر عباسی، صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر طور پر عملدرآمدکیلئے فوری اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے کے بعد فوری فیصلے کئے گئے جن پر عملدر آمدکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔(جاری ہے)
موجودہ صورتحال میں غیرمعمولی اور فوری اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو یک جان د وقالب کر دیا ہے۔معصوم بچوں کو جس بے دردی سے شہید کیا گیا ایسی بربریت اور درندگی کی مثال عصر حاضر کی تاریخ میں نہیں ملتی۔پاکستان کی سیاسی، عسکری اور دینی قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اس نازک اور اہم موڑ پر ہم سب پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔پاکستان کی بقاء کی جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں ، ان کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے اور اپنی نسلوں کو محفوظ او رپرامن پاکستان دینے کی قومی ذمہ داری ہر صورت ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین تربیت یافتہ اور ڈسپلنڈ فورس ہے۔ افواج پاکستان کے افسران، جوانوں، پولیس افسروں، اہلکاروں اور عام شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں جن پرپوری قوم کو بجاطورپر فخر ہے۔اقوام عالم میں ایسی لازوال قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے اورہر محاذ پر دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کو شکست فاش دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اتحاد اور اتفاق کی قوت سے پاکستان سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے ناسور کا خاتمہ کریں گے اور سفاک درندوں کو پاکستان میں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،پاکستان کی بقاء کیلئے میدان میں نکلنے کا وقت آگیا ہے۔انشاء اللہ تاریخ کا دھارا بدل کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔اجلاس کے دوران صوبے میں سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبے میں سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی غورکیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.