شہباز شریف سے وزیر مملکت پیر امین الحسنات کی ملاقات،

باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

بدھ 14 جنوری 2015 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہدہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم میں مثالی اتحاد واتفاق پیدا ہوچکا ہے ۔دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں جن سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاشرے کے ہر طبقے کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔اس جنگ میں آخری جیت پاکستان اور 18کروڑ عوام کی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :