پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کو قتل کرنے والے2 ملزمان کوسزائے موت، 5لاکھ معاوضہ اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا

بدھ 14 جنوری 2015 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیوٹی پر معمور پولیس کانسٹیبل مظہر کو پولیس مقابلے میں قتل کرنے والے 2 مجرمان غلام مرتضیٰ اور غلام عباس کو7-ATA اور دفعہ 396کے تحت سزائے موت سنائی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو شہید پولیس کانسٹیبل کے ورثاء کیلئے 5لاکھ روپے معاوضہ اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 6جنوری 2014کو ملام غلام عباس اور غلام مرتضی سرگودھا کوٹ مومن روڈ پر ایک مسافر بس کو لو ٹ کر فرار رہو رہے تھے جب پولیس کانسٹیبل مظہر نے ساتھیوں سمیت ان کو روکا اور پولیس مقابلے میں کانسٹیبل مظہرشہید ہو گئے۔ آج سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں ملوث مجرمان غلام مرتضیٰ اور غلام عباس کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :